ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپ سیٹ بچ گیا،جنوبی افریقا نے ہالینڈ کو6رنز سے ہرادیا

جمعرات 27 مارچ 2014 18:34

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپ سیٹ بچ گیا،جنوبی افریقا نے ہالینڈ کو6رنز سے ہرادیا

چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ہالینڈ نے جنوبی افریقا کو ہرانے کا موقع گنوا دیا ،جنوبی افریقا نے ڈچ ٹیم کی ناتجربہ کاری کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے 6رنزسے شکست دیدی،جنوبی افریقا کوحاصل ہونے والی مشکل فتح عمران طاہر اور ڈیل اسٹین کی بدولت حاصل ہو ئی جنہوں نے بالترتیب4اور2وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

دلچسپ میچ میں ایک مرحلے پر ڈچ ٹیم کو جیت کیلئے 42گیندوں پر صرف30رنز درکار تھے اور5وکٹیں باقی تھیں لیکن فتح کو قریب سے دیکھنے والی ٹیم نا تجربہ کاری کی وجہ سے 139 رنز بناکرآوٴٹ ہو گئی۔ہالینڈ کی طرف سے اسٹیفن برگ51 نے عمدہ اننگ کھیلی اور بہت اچھا آغاز فراہم کیا تاہم بعد میں آنے والے بیٹسمین اس کافائدہ نہ اٹھا سکے اور ہدف سے صرف6رنز قبل ہی ڈھیر ہو گئے۔جنوبی افریقا کی جانب سے پاکستانی نژادعمران طاہر نے4،ڈیل اسٹین نے2 جبکہ ہنڈرک،سوبے اور ڈیمنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

وقت اشاعت : 27/03/2014 - 18:34:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :