جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے شان مسعود اور نسیم شاہ کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

ظفر گوہر بھی ہوم سیریز کا حصہ نہیں ہونگے، حسن علی،سعود شکیل اور امام الحق کی قسمت کھل سکتی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 6 جنوری 2021 17:28

جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے شان مسعود اور نسیم شاہ کو ڈراپ کیے جانے کا امکان
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 جنوری 2021ء ) پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے جنوبی افریقہ کے خلاف رواں ماہ کے آخر میں شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز میں فاسٹ بائولر حسن علی، ٹیسٹ اوپنر امام الحق اور کراچی کے مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 26 سالہ حسن علی ورلڈ کپ 2019ء کے بعد سے ان فٹ تھے جب کہ امام الحق کے ہاتھ کے انگوٹھے میں نیوزی لینڈ میں پریکٹس کے دوران فریکچر ہوگیا تھا۔

25 سالہ سعود شکیل پہلی بار پاکستانی ٹیم کا حصہ بنیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اوپنر شان مسعود، فاسٹ بائولر نسیم شاہ اور آل رائونڈر ظفر گوہر کو ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔شان مسعود نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 2.50 کی بدترین اوسط سے صرف 10 رنز بنا سکے تھے جب کہ نسیم شاہ بھی محض 4 وکٹیں لے سکے، ظفر گوہر نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 159 رنز کی پٹائی برداشت کی لیکن کوئی وکٹ نہ لے سکے ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سینئر مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کی واپسی کا کوئی چانس دکھائی نہیں دیتا۔ مصباح الحق اور بابر اعظم کی ٹیم سلیکشن سے متعلق نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے ابتدائی بات چیت ہوئی ہے تاہم حتمی فیصلہ نیوزی لینڈ سے لاہور پہنچ کر میٹنگ میں کیا جائے گا۔                                                                    
وقت اشاعت : 06/01/2021 - 17:28:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :