23 ویں قومی مینز نیٹ بال چمپئن شپ 15 اپریل سے شروع ہو گی

ہفتہ 29 مارچ 2014 15:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 13 ویں قومی مینز نیٹ بال چمپئن شپ 2014ء آئندہ ماہ 15 سے 18 اپریل تک حمیدی ہال پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پی این ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چار روزہ تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں اسلام آباد، دفاعی چیمپئن آرمی، پولیس، نیوی، ایئرفورس، واپڈا، ریلویز، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، جی بی اور لمز شامل ہیں۔

پی این ایف کے صدر ظفر اقبال اعوان نے ایونٹ کیلئے 8 رکنی رولز اینڈ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں عبدالرزاق آرائیں چیئرمین، سید توقیر احمد، محمد رضوان، اعجاز الحق، نادیہ، میجر (ر) سلیم، مدثر آرائیں اور انور احمد انصاری شامل ہیں۔ فیڈریشن ایونٹ میں شریک ٹیموں کو ٹی اے ڈی اے بھی فراہم کریگی۔

وقت اشاعت : 29/03/2014 - 15:24:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :