قومی سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ سدرن زون کل سے شروع ہوگا ،بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی

ہفتہ 29 مارچ 2014 15:24

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) 16واں قومی سینئرز کرکٹ کپ سدرن زون (آج)اتوار سے شروع ہوگا جس میں سندھ کی12 ٹیمیں شرکت کریں گی پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان کے مطابق سدرن زون کا فائنل 27 اپریل کو ہوگا جبکہ نیشنل فائنل4 مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سدرن زون کا افتتاحی میچ اتوار کو کراچی فرینڈز اور گولڈ برج کی ٹیموں کے مابین ہوگا ۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جنوبی افریقا کی ویٹرز ٹیم کو پاکستان لایا جائے اس کے علاوہ70 سال سے زائد کے ویٹرنز کھلاڑیوں کا میچ بھی منعقد کرایا جائیگا۔

وقت اشاعت : 29/03/2014 - 15:24:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :