مرتضیٰ وہاب کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کرینگے

بیرسٹرمرتضیٰ وہاب اور ارشاد علی سوڈھر کو کھیلوں میں خدمات پر حسن کارکردگی ایوارڈ دیا جائیگا، غلام محمد خان

جمعرات 7 جنوری 2021 16:42

مرتضیٰ وہاب کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کرینگے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2021ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہونے والے چھوتھے کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ جوکہ بلدیہ جنوبی کے اشتراک ،ایس ایس ڈبلیوبی اور سیکوریٹی 2000 کے تعاون سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر آج( جمعہ) 8 جنوری سے شروع ہوگا اسکا افتتاح وزیر اعلی سندھ کے مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کرینگے اس موقع پر بلدیہ جنوبی کی جانب سے باسکٹ بال کورٹ کی تزین و آرائش کا افتتاح بھی ہوگا یہ اعلان کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان نے کیا ہے یہ ٹورنامنٹ جوکہ گرلز اور بوائز ٹیموں پر مشتمل ہوگا ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشادعلی سوڈھر کی زیر سرپرستی کھیلاجائے گا گرلز ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں اور بوائز ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں دونوں ٹورنامنٹس کے مقابلے لیگ کی بنیاد پر ہونگے درین اثنا پی ٹی ایف کے نائب صدر اور شمسی ٹینس اکیڈیمی کے چیئر مین خالد جمیل شمسی نے بیرسٹرمرتضیٰ وہاب اور ارشاد علی سوڈھر کو کھیلوں میں خدمات پر آج اپنی جانب سے حسن کارکردگی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا جو آج کی تقریب میں دیئے جائینگے۔

وقت اشاعت : 07/01/2021 - 16:42:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :