- Home
- Sports
- News
- بھارت نے پاکستان کی 4 رکنی جونیر اسنوکر ٹیم کو ایشین چمپئن شپ میں شرکت کے لئے ویزا دینے سے انکار ..
بھارت نے پاکستان کی 4 رکنی جونیر اسنوکر ٹیم کو ایشین چمپئن شپ میں شرکت کے لئے ویزا دینے سے انکار کردیا
ہفتہ 29 مارچ 2014 20:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی 4 رکنی جونیر اسنوکر ٹیم کو ایشین چمپئن شپ میں شرکت کے لئے ویزا دینے سے انکار کردیا۔پاکستان کی 4 رکنی جونیر اسنوکر ٹیم کو 4 سے 10 اپریل تک ایشین جونیر اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے چندی گڑھ جانا تھا تاہم پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کی انتظامیہ کے مطابق بھارتی اسنوکر فیڈریشن نے سرکاری طور پر اطلاع دی ہے کہ بھارتی حکومت نے کھلاڑیوں کی شرکت کے لئے این او سی جاری نہیں کیا کیونکہ بھارت میں الیکشن کی گہما گہمی کے باعث متعلقہ وزیر نئی دلی میں موجود نہیں۔
پاکستان کی 4 رکنی ٹیم میں ٹاپ سیڈ ماجد علی، حمزہ اکبر، عامر طارق اور عاطف ندیم شامل تھے جبکہ ٹیم کے کوچ سابق عالمی چمپئن محمد یوسف ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان