متحدہ عرب امارات کے 2 کرکٹر کورونا کا شکار

نائب کپتان چراغ سوری اور آریان لاکرا کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے : اماراتی کرکٹ بورڈ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 8 جنوری 2021 12:40

متحدہ عرب امارات کے 2 کرکٹر کورونا کا شکار
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 جنوری 2021ء ) آئرلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات کے پہلے ون ڈے سے قبل چراغ سوری اور آریان لاکڑا کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ اماراتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے نائب کپتان چراغ سوری اور آریان لاکرا کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ،دونوں کھلاڑی اس وقت قرنطینہ میں ہیں ، ان کی نگرانی کی جارہی ہے اور ان کی صحت بہتر ہے۔

(جاری ہے)

تمام علاقوں کی مکمل پروٹوکول کے تحت صفائی کی گئی ہے اور مزید کوئی کرونا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا ہے۔  یاد رہے کہ آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم چار ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے ابو ظہبی پہلے ہی پہنچ چکی ہے اور حالیہ پیشرفتوں کی روشنی میں سیریز کے مستقبل کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ آئرلینڈ متحدہ عرب امارات کے خلاف سیریز کے فورا بعد ابوظہبی میں افغانستان کے خلاف سیریز کھیلے گا۔                                                                                                                                           
وقت اشاعت : 08/01/2021 - 12:40:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :