لائلپور انٹرنیشنل گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ 23مارچ کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد شروع

جمعہ 8 جنوری 2021 21:15

لائلپور انٹرنیشنل گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ 23مارچ کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد شروع
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2021ء) لائلپور انٹرنیشنل گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ 23مارچ کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد شروع ہوگیا ا س سلسلہ میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے سپورٹس کبڈی کی جنرل کونسل کا اجلاس کل بروز ہفتہ دن 11:00بجے چیمبر کے مرکزی سیکرٹریٹ کینال روڈ پر ہوگا ۔

(جاری ہے)

سابق صدر چیمبر رانا محمدسکندر اعظم خاں ، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی محمد طیب گیلانی ، صدر ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن چوہدری جاوید کمال ، چوہدری پرویز کموکا،ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر ، کیئر ٹیکر اقبال اسٹیڈیم نوید نذیر کے علاوہ ممبران کی بڑی تعداد شرکت کرے گی اجلاس میں لائلپور انٹرنیشنل گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ 29تا23مارچ ۔

FCCIکبڈی ٹیم کی تیاری ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ 2020کے 8میچز کاانعقاد سمیت دیگر امور زیر بحث لائے جائیں گے ۔
وقت اشاعت : 08/01/2021 - 21:15:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :