پشاورہاکی لیگ، ڈولفن اور لائنز کی کامیابی

ہفتہ 9 جنوری 2021 19:23

پشاورہاکی لیگ، ڈولفن اور لائنز کی کامیابی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور ہاکی لیگ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میںجاری ، گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں پشاور ڈولفن اور پشاور لائنز کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہاکی لیگ کا پہلا میچ پشاور ڈولفن اور ٹائیگرز کے مابین کھیلاگیا جس میں پشاور ڈولفن کی ٹیم نے تین دو سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں پشاور لائنز نے پشاور پینتھرز کو کو دو ایک سے شکست دیکر فتح اپنے نام سمیٹ لی ، اس موقع پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ ،صوبائی سیکرٹری ہدایت الله ، پشاور ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ضیاء الرحمان بنوری ، انٹر نیشنل کھلاڑی وکوچ یاسر اسلام سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

لیگ میں چار ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں سے انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیاجائیگا۔
وقت اشاعت : 09/01/2021 - 19:23:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :