بھارتی سنوکر کے صدر پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو شرکت کا موقع دلوائیں ، عالمگیر شیخ

پیر 31 مارچ 2014 14:46

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) پاکستان اسنوکر فیڈریشن کے صدر عالمگیر شیخ نے کہا ہے کہ جونیئر اسنوکر ٹیم کی ایشین انڈر 21 ایونٹ میں شرکت کیلئے آخری حجت کے طور پر بھارتی اسنوکر کے صدر کیپٹن موہن سے درخواست کی ہے کہ دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات کیلئے اپنے ذرائع استعمال کرکے پاکستانی کھلاڑیوں کو ایونٹ میں شرکت کا موقع دلوایا جائے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں عالمگیر شیخ نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی 4 رکنی جونیئر اسنوکر ٹیم کو ایشین چمپئن شپ میں شرکت کے لئے ویزا دینے سے انکار کردیا۔ ہماری 4 رکنی جونیر اسنوکر ٹیم کو 4 سے 10 اپریل تک ایشین جونیر اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے چندی گڑھ جانا تھا بہرحال میں نے بھارتی اسنوکر کے سربراہ سے آخری چانس لیتے ہوئے ان سے بات کی اور کہا ہے کہ ایونٹ میں چار دن ہیں اور دو دن قبل ہمیں بائی روڈ آنا ہے اپنی حکومت سے بات کریں اور دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کو بالکل ہی ختم نہیں کریں اس پر موہن نے مجھے یقین دہانی کرائی ہے کہ میں اس مسئلے کو حل کرانے کی کوشش کرتا ہوں۔

وقت اشاعت : 31/03/2014 - 14:46:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :