سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ گیا، ہیراتھ کی 5 وکٹیں

پیر 31 مارچ 2014 22:04

سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ گیا، ہیراتھ کی 5 وکٹیں

چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) بنگلہ دیش میں جاری ورلڈ ٹی 20 کے ایک اہم میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 59 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ چٹاگانگ کے ظہور احمد چودھری سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جیت کیلئے 120 رنز کا ہدف ملا تھا۔

صرف 33 رنز پر نیوزی لینڈ کی 6 وکٹیں گر چکی تھیں۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی میکیلم، ٹیلر اور جے ڈی ایس نیشام بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کی ساری اُمیدیں کے ایس ولیمسن سے وابستہ تھیں جو اس وقت دم توڑ گئیں جب وہ 42 رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے۔ ولیمسن کے علاوہ اور کوئی کیوی بلے باز سری لنکن گیند بازوں کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ نے صرف 3 رنز دے کر نیوزی لینڈ کے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی تھی اور انیس اعشاریہ دو اوورز میں 119 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ دلشان، جے رودھنے، سنگا کارا اور میتھیوز سمیت سری لنکا کا کوئی بھی بیٹسمین نیوزی لینڈ کیخلاف جم کر نہ کھیل سکا تھا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی اے بولٹ اور جے ڈی ایس نیشام نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سری لنکا نیوزی لینڈ کو ہرا کر اب سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہو گیا ہے۔

وقت اشاعت : 31/03/2014 - 22:04:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :