پی ایس ایل 6، اے بی ڈیویلیئرز اور شین واٹسن کی وکٹیں لینے والا بائولر کسی بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام

عمر خان، جنید خان، معین علی اور احمد شہزاد کو پی ایس ایل 6 کے ڈرافٹس میں کسی فرنچائز نے اپنی ٹیم میں شامل نہ کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 11 جنوری 2021 15:02

پی ایس ایل 6، اے بی ڈیویلیئرز اور شین واٹسن کی وکٹیں لینے والا بائولر کسی بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 جنوری 2021ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے ڈرافٹس مکمل ہوگئے ہیں اور حیرت انگیز طور کئی بڑے بڑے ناموں کو اس سال کسی بھی ٹیم نے اپنے سکواڈ میں شامل نہیں کیا ۔ فاسٹ بائولر جنید خان ، ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد ، اوپنر عبداللہ شفیق ، مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل، فواد عالم ، لیفٹ آرم سپنر عمر خان ، مڈل آرڈر بلے باز عمر امین ، آل رائونڈر حماد اعظم ، فاسٹ بائولر راحت علی اور سعود شکیل کو کسی بھی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے معین علی اور دنیا کے نمبر ایک ٹی ٹونٹی بلے باز ڈیوڈ مالان ، جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بائولر مورنے مورکل اور راسی وان ڈیر ڈوسن ، سری لنکا کے آل رائونڈر تھیسارا پریرا اور بنگلہ دیش کے فاسٹ بائولر مستفیض الرحمن کو اس سال کسی پی ایس ایل فرنچائز نے اپنے سکواڈ میں شامل نہیں کیا ۔ تمام چھ ٹیموں نے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے لئے اپنی ٹیم منتخب کرلی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کا آغاز 20 فروری کو دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین مقابلے سے ہوگا، کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال ایونٹ کے میچز صرف لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔                   
وقت اشاعت : 11/01/2021 - 15:02:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :