عمرگل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بائولنگ کوچ مقرر

فرنچائز اور سابق فاسٹ بائولر کے درمیان معملات طے پاگئے ،سابق ٹیسٹ کرکٹر نے ليول 2 کوچنگ کورس بھی کررکھا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 11 جنوری 2021 16:32

عمرگل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بائولنگ کوچ مقرر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 جنوری 2021ء ) حال ہی میں نیشنل ٹی ٹونٹی کے اختتام پر کرکٹ کے تمام فامیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے فاسٹ بائولر عمرگل کو کوچنگ کی ذمہ داریاں مل گئی ہیں۔ 36 سالہ سابق فاسٹ بائولر پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بائولنگ کوچ کی حثیت سے کام کرتے نظر آئیں گے۔ عمرگل اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان معملات طے پاگئے ہیں ، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے ليول 2 کوچنگ کورس بھی کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں بائولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے سابق آل رائونڈر عبدالرزاق کرکٹ بورڈ کی نئی پالیسی کے باعث اس سال کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ پی سی بی کی نئی پالیسی میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے والا فرد کسی بھی حیثیت میں پی ایس ایل فرنچائزز سے وابستہ نہیں ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

عبدالرزاق ڈومیسٹک کرکٹ میں خیبر پختونخوا کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈرافٹنگ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان و وکٹ کیپر)، کرس گیل، بین کٹنگ، محمد حسنین، محمد نواز، اعظم خان، نسیم شاہ، زاہد محمود، انور علی، ٹام بینٹم، عثمان خان شنواری، کیمرون ڈیلپورٹ، قیس احمد، عبدالناصر، صائم ایوب، آرش علی خان، ڈیل سٹین اور عثمان خان شامل ہیں۔                                                                          
وقت اشاعت : 11/01/2021 - 16:32:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :