سٹیو سمتھ کی رشبھ پنت کیساتھ ’دھاندلی‘ کی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق آسٹریلیوی کپتان بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کا بیٹنگ گارڈ خراب کر رہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 12 جنوری 2021 12:34

سٹیو سمتھ کی رشبھ پنت کیساتھ ’دھاندلی‘ کی ویڈیو وائرل
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 جنوری 2021ء ) 2018ء میں جنوبی افریقہ میں بال ٹمپرنگ کے جرم کا ارتکاب کرنے والے آسٹریلین بلے باز سٹیوسمتھ نے اب اپنے ملک کا دورہ کرنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ’دھاندلی‘ کر ڈالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےانہیں”چیٹر“ کا لقب دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کا دورہ آسٹریلیا کسی نہ کسی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہا ہے جہاں کبھی روی چندر ایشون اور ٹم پین کی گفتگو وائرل ہوئی وہیں محمد سراج کو کراؤڈ کی جانب سے نسلی تعصب کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم اس بار سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ کے بعد سٹیو سمتھ کو بھارتیوں کے غیض و غضب کا سامنا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سٹیو سمتھ بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کا بیٹنگ گارڈ خراب کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایک بیٹسمین کیلئے باؤلر کا پراعتماد انداز میں سامنا کرنے کیلئے یہی بیٹنگ گارڈ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اس بیٹنگ گارڈ کی مدد سے ایک بیٹسمین کریز پر بائولرز کا سامنا کرنے کے لیے اپنی مرضی کی پوزیشن پر ہر مرتبہ آسانی کے ساتھ کھڑا ہوسکتا ہے اورشاٹ کھیل سکتا ہے تاہم سٹیو سمتھ نے مبینہ طور پر رشبھ پنت کی جانب سے بنائے گئے بیٹنگ گارڈ کو مٹایا گیا ،سٹیو سمتھ کے کریز پر کھڑے ہونے، چلنے اور پھر اپنے جوتے سے گارڈ کو مٹانے کی ویڈیو سٹمپ کیمرے میں قید ہوگئی جو اب سوشل میڈیا پر بھی پھیل چکی ہے۔
وقت اشاعت : 12/01/2021 - 12:34:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :