سونی اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں سے امریکا میں شروع ہوگا

منگل 12 جنوری 2021 12:49

سونی اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں سے امریکا میں شروع ہوگا
ہونولولو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2021ء) سونی اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں جمعرات سے امریکی ریاست ہوائی کے دارلحکومت ہونو لولو میں شروع ہوگا۔ ٹورانا منٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔

(جاری ہے)

ہوائی میں کل جمعرات سے شروع ہونے والا سونی اوپن گالف ایونٹ ایک پیشہ ورانہ ٹورنامنٹ ہے جو  پی جی اے ٹور سیریز کا حصہ ہے۔

  سونی اوپن گالف ٹورنامنٹ 56سال قبل پہلی مرتبہ نومبر 1965 میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ ہوائی  میں واقع واعلی کنٹری کلب میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 70 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں آسٹریلوی گالفر کیمرون سمتھ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے لئے 66لاکھ امریکی ڈالرز کی رقم رکھی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 12/01/2021 - 12:49:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :