سیکنڈ سیڈڈ ڈیوڈ گوفن کو انطالیہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا

منگل 12 جنوری 2021 16:38

سیکنڈ سیڈڈ ڈیوڈ گوفن کو انطالیہ اوپن ٹینس  ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2021ء) آسٹریلیا کے ٹینس سٹار الیکس ڈی مینار اے ٹی پی انطالیہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ بیلجیئم کے سیکنڈ سیڈڈ ڈیوڈ گوفن سیمی فائنل میچ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترکی میں جاری اے ٹی پی  ایونٹ میں کھیلے گئے سیمی  فائنل میچ میں آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینار نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلجیئم کے سیکنڈ سیڈڈ حریف کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کو شکست دیکر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

الیکس ڈی مینار کی فتح کا سکور 4-6، 6-3اور 2-6تھا۔ آسٹریلوی کھلاڑی نے میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھرپور فارم میں ہیں اور فائنل میں کوئی بھی حریف ہوا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔
وقت اشاعت : 12/01/2021 - 16:38:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :