ساؤتھ افریقا،پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کورونا ٹیسٹ کلیئر

بدھ 13 جنوری 2021 22:09

ساؤتھ افریقا،پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کورونا ٹیسٹ کلیئر
ڈربن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا ساؤتھ افریقا پہنچنے پر کورونا وائرس ٹیسٹ کلیئر آگیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا 24 رکنی دستہ گزشتہ روز ڈربن پہنچا تھا جہاں اسکواڈ کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ ہوئی۔پی سی بی کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جمعرات سے 6 گروپس میں ٹریننگ کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اگلی ٹیسٹنگ 15 جنوری کو ہوگی۔واضح رہے کہ قومی ٹیم جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 جنوری، دوسرا 23 جنوری اور تیسرا ایک روزہ میچ 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا۔ دوسرا میچ 31 اور آخری میچ 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 13/01/2021 - 22:09:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :