کراچی،چوتھے کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں دومزید میچوں کا فیصلہ گرلز مقابلے (کل )شروع ہونگے

بدھ جنوری 22:34

کراچی،چوتھے کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں دومزید میچوں کا فیصلہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) کے بی بی اے کے زیر اہتمام عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر منعقد ہونے والے چوتھے کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ان میچوں میں علی چن زیب اور عمادعلی نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا پہلے میچ میں بائونس کلب نے عسکری الفاذکو47 - 41 پوائنٹس سے شکست دے دی بائونس کلب کی جانب سے عماد علی نے 3 تھری پواینٹر کی مدد سے 19 عثمان بشیر نے 12 اور محسن ریاض نے 10 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ عسکری الفاذ کی جانب سے انس عثمان نے 13 سیف اللہ شیروانی نے 13 اور سید بختیار نے 10 پوائنٹس اسکور کئے۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں نشترکلب نے بیٹرشن اسٹارکلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد 38 - 36 پوائنٹس سے شکست دے دی نشترکلب کی جانب سے ملک کے نامور کھلاڑی علی چن زیب نے 5 تھری پوانیٹر ز کی مدد سے 23 جبکہ اسد علی نے 10 پوائنٹس اسکور کئے رنر ٹیم کی جانب اسٹیون ڈسلو ا نے 10 نوئیل فرانس اور ڈینزل پریرا نے 9 - 9 پوائنٹس اسکور کئے ان میچوں میں زاہد ملک ، ظفراقبال ، عامر غیاث ، عامر شریف ، سید مصنف شاہ اور نزاکت خان نے ریفریز کے جبکہ زعیمہ خاتون ، جاوید میمن ، نعیم احمد ، ممتاز احمد نے ٹیکنیکل افیشلز کے فرائض انجام دئے آج کے میچوں میں اسسٹنٹ کمشنر سول لائین ولید بیگ اور اے ڈی سی کورنگی مطاہرامین وٹومہمان خصوصی تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ عمر ان نذیر شیخ کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان ، اشرف یحییٰ، محمدیعقوب اور دیگر موجود تھے درین اثنا ٹورنامنٹ کے گرلز مقابلے کل 3:00 بجے دن سے شروع ہونگے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/01/2021 - 22:34:37

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments