ثانیہ مرزا سے پہلی ملاقات 17 برس قبل ہوئی تھی :شعیب ملک

ہماری پہلی تعارفی ملاقات 2003ء میں آسٹریلیا میں ہوئی تھی، 7 سال بعد دوسری بار بھی آسٹریلیا میں ہی ملے، 4 ماہ بعد نکاح ہوگیا:سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 14 جنوری 2021 12:45

ثانیہ مرزا سے پہلی ملاقات 17 برس قبل ہوئی تھی :شعیب ملک
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جنوری 2021ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا کی پہلی ملاقات کے بارے میں بتادیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے ماضی کی یادیں چھیڑیں ۔ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری تعارفی ملاقات 2003ء میں آسٹریلیا میں ہوئی تھی جہاں میڈیا کے کچھ  دوستوں نے ان سے تعارف کرایا تھا۔

(جاری ہے)

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اس کے 7 سال بعد 2010ء میں ہماری دوسری ملاقات بھی آسٹریلیا کے ریاست تسمانیہ کے شہر ہوبارٹ میں ہوئی اور صرف 4 ماہ بعد ہمارا نکاح ہوگیا۔ واضح رہے کہ 38 سالہ شعیب ملک اور 34 سالہ ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010ء کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں ہوئی تھی جب کہ دونوں کا ولیمہ شعیب ملک کے آبائی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا۔ دونوں کے ہاں 31 اکتوبر 2018ء کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے اور اب ان کا بیٹا 2 برس کا ہوچکا ہے۔                                                                    
وقت اشاعت : 14/01/2021 - 12:45:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :