بابر اعظم نے انجری سے نجات حاصل کرلی، باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا

جمعرات 14 جنوری 2021 22:18

بابر اعظم نے انجری سے نجات حاصل کرلی، باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انجری سے نجات حاصل کرلی، باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان اظہر علی اور بالر وہاب ریاض نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں انفرادی ٹریننگ میں حصہ لیا ،تینوں کرکٹرز ساتھ افریقہ کے خلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔بابر اعظم نے طویل مدت بعد وہاب ریاض جیسے تیز بالر کے سامنے بیٹنگ پریکٹس کی ، ان کے ساتھ اظہر علی نے بھی کافی دیر تک وہاب ریاض اور دوسرے نوجواب بولرز کے سامنے بیٹنگ کرکے خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔
وقت اشاعت : 14/01/2021 - 22:18:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :