قومی ٹیم کے کپتان بڑی مشکل میں پھنس گئے

حامزہ مختار کی درخواست پر لاہور کی عدالت نے پولیس کو بابر اعظم کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 جنوری 2021 20:51

قومی ٹیم کے کپتان بڑی مشکل میں پھنس گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2021ء) قومی ٹیم کے کپتان بڑی مشکل میں پھنس گئے، حامزہ مختار کی درخواست پر لاہور کی عدالت نے پولیس کو بابر اعظم کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف اہم ترین ہوم سیریز کے آغاز میں صرف چند روز باقی ہیں، تاہم سیریز کے آغاز سے قبل ہی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بری خبر ملی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پرسماعت ہوئی جس کے بعد لاہور کی مقامی عدالت نے پولیس کو خاتون حامزہ مختار کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم نے کہا کہ حساس معاملہ ہے پولیس فوری قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

(جاری ہے)

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ خاتون عدالتی فیصلہ لے کر متعلقہ ایس ایچ او کے پاس پیش ہوں۔

واضح رہے کہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بابر اعظم شادی کاجھانسہ دے کر زیادتی کانشانہ بناتارہا۔ اس دوران وہ حاملہ بھی ہوئی اور اسے اسقاط حمل کروانا پڑا۔ ان الزامات پر بابر اعظم یا پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف جاری نہیں کیا گیا۔ بابر اعظم کی جانب سے کچھ ہفتے قبل صرف ایک مختصر پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں موقف اختیار کیا کہ ان کے وکلاء اس تمام معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/01/2021 - 20:51:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :