پہلا سیمی فائنل، سری لنکا نے ڈک ورتھ لوئس کے تحت ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
جمعرات 3 اپریل 2014 22:25
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ویسٹ انڈیز کو 27 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ میرپورکے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے جواب میں ویسٹ انڈیزنے 13.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے تھے کہ اس موقع پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوگئی جس کے باعث میچ روکنا پڑا،طویل تاخیر کی صورت میں میچ ریفری نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت سری لنکا کو 27 رنز سے کامیاب قرار دیدیا۔
سری لنکا کے 160 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز مایوس کن رہا اور جارحانہ انداز میں بلے بازی کرنے والے بیٹسمین کرس گیل 13 گیندوں پر صرف 3 رنز بنا کر ملنگا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، اسی طرح 28 کے مجموعہ پر ڈیوائن اسمتھ بھی 17 رنز کے ساتھ ملنگا کا شکار بننے کے بعد میدان بدر ہوگئے، آل راؤنڈر ڈیوائن براؤ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 30 رنز بنائے، جب ٹیم کا مجموعی اسکور 80 رنز پر پہنچا کو موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوگئی جس کے باعث میچ روکنا پڑا، اس موقع پر مارلن سیمیوئلز 18 اور کپتان سیمی صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان