کمشنر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 22 جنوری سے راولپنڈی میں شروع ہو گا

ہفتہ 16 جنوری 2021 13:57

کمشنر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 22 جنوری سے راولپنڈی میں شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء)کمشنر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 22 جنوری سے میونسپل سٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر راجہ محمد اشتیاق نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سے منسلک ٹیمیں حصہ لے سکتی ہیں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنے اپنے ناموں کا اندراج 17 جنوری تک کرواسکتی ہیں۔ 19 جنوری کو ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ ناک آوٹ سسٹم پر پی ایف ایف قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، یہ ٹورنامنٹ ڈویڑنل سپورٹس کمیٹی کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے۔
وقت اشاعت : 16/01/2021 - 13:57:33