کمشنر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 19 جنوری کو کیا جائیگا

ہفتہ 16 جنوری 2021 13:57

کمشنر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 19 جنوری کو کیا جائیگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء)کمشنر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 19 جنوری کو کیا جائیگا۔ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر راجہ محمد اشتیاق نے بتایاکہ کمشنر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 22 جنوری سے میونسپل سٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہو گا اور ٹورنامنٹ میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سے منسلک ٹیمیں حصہ لے سکتی ہیں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنیوالی ٹیمیں اپنے اپنے ناموں کا اندراج 17 جنوری تک کرواسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

19 جنوری کو ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ ناک آوٹ سسٹم پر پی ایف ایف قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ ڈویڑنل سپورٹس کمیٹی کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے۔
وقت اشاعت : 16/01/2021 - 13:57:33