تبریز شمسی نے پاکستان میں سکیورٹی انتظامات کو ’کال آف ڈیوٹی‘ ویڈیو گیم سے تشبیہ دیدی

پروٹیز ٹیم 14 سال بعد دورہ پاکستان کے دوران 2ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 جنوری 2021 14:40

تبریز شمسی نے پاکستان میں سکیورٹی انتظامات کو ’کال آف ڈیوٹی‘ ویڈیو گیم سے تشبیہ دیدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 جنوری 2021ء ) ہفتے کے روز کراچی پہنچنے کے بعد جنوبی افریقی سپنر تبریز شمسی پاکستان میں سخت سکیورٹی سے متاثر نظر آ رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال میں اپنے پہلے دورہ پاکستان کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کوئٹن ڈی کوک کی سربراہی میں آنے والی اس ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر کے سکیورٹی پروٹوکول میں ہوائی اڈے سے ہوٹل پہنچایا گیا۔

تبریز شمسی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں پاکستان میں سکیورٹی کا موازنہ مقبول ویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ سے کیا۔
جوہانسبرگ سے روانگی سے قبل21 رکنی سکواڈ کے 2 کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوئے تھے جو تمام منفی آئے تھے ، ان کی آمد پر ان کے مزید کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی سکواڈ پہلے ٹیسٹ کے نتائج آنے تک فی الحال قرنطینہ میں رہے گا اور ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسے ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں تربیت شروع کرنے کی اجازت ملے گی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قرنطینہ مدت کے اختتام کے بعد ٹیم کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/01/2021 - 14:40:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :