جنوبی افریقی ٹیم کی پاکستان آمد کے ساتھ بھارتی حواس کھو بیٹھے

انتہاپسند بھارتیوں نے اپنے منفی طرز عمل کے ذریعےسوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 جنوری 2021 15:44

جنوبی افریقی ٹیم کی پاکستان آمد کے ساتھ بھارتی حواس کھو بیٹھے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 جنوری 2021ء ) جنوبی افریقی ٹیم کی پاکستان آمد کے ساتھ ہی بھارتیوں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ جنوبی افریقی ٹیم کے 14 سال بعد دورہ پاکستان کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا جارہا ہے ، کرکٹ کے شیدائی پاکستانی مہمان ٹیم کی آمد پر اسے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہ رہے ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس  پر شائقین کرکٹ نے اسے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب بہت بڑا قدم بھی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے مداح بھی اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں ، انہوں نے اس توقع کا بھی اظہارکیا کہ دورہ پاکستان کے دوران ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، جنوبی افریقی کھلاڑی پاکستان کی روایتی کھانوں اور عمدہ میزبانی سے بھی بھرپور انداز میں لطف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

ادھرجنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے ساتھ بھارتیوں میں کھلبلی مچی نظر آرہی ہے۔ بھارتیوں نے اپنے منفی طرز عمل کے ذریعے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش کی، ایسے نامناسب رویے اور سوچ پرکرکٹ مداحوں نے بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت اور غیرملکی ٹیموں کی پاکستان آمد پر انتہا پسند بھارتی سخت ہذیانی کیفیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور ان کو پاکستان کی کامیابی ہضم نہیں ہوپاتی ہے۔
وقت اشاعت : 16/01/2021 - 15:44:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :