ٹویٹر صارفین کی جانب سے پاکستان آمد پر جنوبی افریقی ٹیم کو خوش آمدید کا پیغام

پروٹیز ٹیم 14 سال بعد اپنے دورہ پاکستان میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 جنوری 2021 16:12

ٹویٹر صارفین کی جانب سے پاکستان آمد پر جنوبی افریقی ٹیم کو خوش آمدید کا پیغام
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 جنوری 2021ء ) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد ایک تاریخی دورے پر پاکستان پہنچی ہے اور ملک بھر سے ٹویٹر صارفین نے نیک تمنائوں کے ساتھ میزبان ٹیم کا پرتپاک استقبال کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان آنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پروٹیز ہفتہ کی صبح چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، کراچی پہنچے، ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر کے سکیورٹی پروٹوکول میں ہوائی اڈے سے ہوٹل پہنچایا گیا۔

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سالوں میں اپنے پہلے دورہ پاکستان کے دوران 2 ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں شروع ہونا ہے۔
جنوبی افریقہ کے 21 رکنی سکواڈ کے جوہانسبرگ سے روانگی سے قبل دو کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوئے تھے جو تمام منفی آئے تھے اور ان کی آمد پر ان کےمزید کورونا ٹیسٹ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی سکواڈ پہلے ٹیسٹ کے نتائج آنے تک فی الحال قرنطینہ میں رہے گا اور ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسے ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں تربیت شروع کرنے کی اجازت ملے گی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قرنطینہ مدت کے اختتام کے بعد ٹیم کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/01/2021 - 16:12:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :