کریبیئن پریمیئر لیگ میں آفریدی مسترد، محمد حفیظ 80 ہزار ڈالرز میں نیلام

جمعہ 4 اپریل 2014 14:29

کریبیئن پریمیئر لیگ میں آفریدی مسترد، محمد حفیظ 80 ہزار ڈالرز میں نیلام

جمیکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) ویسٹ انڈیز کی کریبیئن پریمیئر لیگ میں کسی بھی فرنچائز نے شاہد آفریدی، عبد الرزاق اور فواد عالم کی بولی نہیں لگائی جب کہ محمد حفیظ کو ’’گیانا امیزون‘‘ نے خرید لیا۔

(جاری ہے)

جمیکا میں کریبیئن پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی بولی کے لئے تقریب منعقد ہوئی جس میں’’گیانا امیزون‘‘ نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو 80 ہزار ڈالرز میں خرید لیا جب کہ احمد شہزاد کو’’جمیکا تلاوہ‘‘ نے 70 ہزار ڈالرز میں حاصل کر لیا۔

سہیل تنویر کو ’’سینٹ لوشیانے زوک‘‘ نے 50 ہزار ڈالرز میں خریدا۔ تقریب میں ناصر جمشید اور عمران نذیر بھی مختلف فرنچائزز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تاہم کسی بھی فرنچائز نے بوم بوم آفریدی، عبد الرزاق اور فواد عالم کی بولی نہ لگا کر انہیں یکسر مسترد کردیا۔

وقت اشاعت : 04/04/2014 - 14:29:30