جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریزمیں محمد حفیظ کی شرکت مشکوک

پی سی بی نے کھلاڑیوں کو 3فروری کو بائیوسیکیور ببل میں بلالیا،حفیظ ٹی 10لیگ کھیل رہے ہونگے،7 فروری تک آئسولیشن میں آسکتا ہوں،پرفارمر ہوں،اگر پی سی بی نہ کھلانے کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے توانکی مرضی: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 17 جنوری 2021 14:19

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریزمیں محمد حفیظ کی شرکت مشکوک
لاہور  (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2021ء ) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں محمد حفیظ کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے، بائیو سیکیورببل کے باعث قومی کھلاڑیوں کو 3 فروری تک رپورٹ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، محمد حفیظ اس دوران ٹی ٹین لیگ کھیلنے میں مصروف ہوں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹی 10 لیگ کھیل کر 7 فروری تک آئسولیشن میں آسکتا ہوں، سینٹرل کنٹریکٹ میں نہیں ہوں اسی لیے کھیلنے کیلئے منت نہیں کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ پرفارمر ہوں، پرفارمنس خود بولتی ہے ، ہر حال میں ٹی 10 لیگ ضرور کھیلوں گا، اگر پی سی بی حکام نہ کھلانے کا بہانہ ڈھونڈ رہے توان کی مرضی ہے ۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پی سی بی شعبہ انٹرنیشنل کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ ٹی ٹین لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو سیریز سے دستبردار ہونا پڑے گا، ٹی ٹین لیگ 28 جنوری سے 6 فروری تک ابوظہبی میں کھیلی جائے گی ۔                                                                  
وقت اشاعت : 17/01/2021 - 14:19:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :