بی سی سی آئی کا ایشیاء کپ 2021ء سے دستبرداری پر غور

بھارتی کرکٹ بورڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، کورونا کے باعث گزشتہ سال ملتوی ہونیوالی دو طرفہ سیریز کیلئے انٹرنیشنل کیلنڈر میں جگہ بنانے کیلئے ایونٹ کو’لال جھنڈی‘ دکھا سکتا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 جنوری 2021 12:07

بی سی سی آئی کا ایشیاء کپ 2021ء سے دستبرداری پر غور
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2021ء ) ایشیاء کپ 2021ء کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے کیوں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل اور کورونا کے باعث گزشتہ سال ملتوی ہونے والی دو طرفہ سیریز کے لئے اپنے بین الاقوامی کیلنڈر میں جگہ پیدا کرنے کے لئے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوسکتا ہے ۔ بھارتی ٹیم کے پاس اس وقت بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ میں شامل ہے جو رواں سال جون کے وسط میں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔

ایشیاء کپ 2020ء گذشتہ سال ملتوی کرکے 2021ء میں کروانے کا اعلان کیا گیا تھا اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) جون 2021ء کو ٹورنامنٹ کے لئے موزوں ونڈو کے طور پر حاصل کرنے کی لیے کام کر رہی تھی۔ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایسے کسی بھی ممکنہ فیصلے نے نشریاتی اداروں کو پریشان میں ڈال دیا ہے کیونکہ وہ ایشیاء کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے ڈالرز کی بارش کی توقع کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

براڈکاسٹرز کی اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے بی سی سی آئی گذشتہ سال سے اپنی متعدد ملتوی کردہ دوطرفہ سیریز کو دوبارہ ترتیب دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور ساتھ ہی ایشیاء کپ جیسے ٹورنامنٹ کے نہ ہونے کی صورت میں سری لنکا کی میزبانی کے لئے بھی ممکنہ ونڈو کی تلاش میں ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ ایشیا کپ 2020ء کے میزبان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کے ساتھ ٹورنامنٹ کے میزبانی کے حقوق کا تبادلہ کیا تھا جس کے نتیجے میں جون 2021ء میں شیڈول ایشیاء کپ کی مزبانی سری لنکا کرے گا جب کہ پی سی بی ایشیاء کپ 2022ء کی میزبانی کرے گا۔
وقت اشاعت : 18/01/2021 - 12:07:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :