انڈر21 انٹر کلب تائیکوانڈو چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

پیر 18 جنوری 2021 20:24

انڈر21 انٹر کلب تائیکوانڈو چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) انڈر21 انٹر کلب تائیکوانڈو چیمپئن شپ مکان باغ سپورٹس کمپلیکس سوات میں شروع ہوگئی جس کا باضابط افتتاح خیبر پختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے چیئر مین الیاس آفریدی نے کیا۔ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کاشف فرحان ، صوبائی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر مرتضی بنگش ، سیکرٹری وقار آفریدی ، ڈسٹرکٹ سیکرٹری سوات محمد آیازکے علاوہ دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس سوات کے تعاون اور صوبائی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر کلب تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے مقابلے گزشتہ روز مکان باغ سپورٹس کیمپلیکس میں شروع ہوگئے جس میں صوبے بھر سے سو سے زائد کھلاڑیوں مختلف ویٹ کیٹگری میں شرکت کررہے ہیں ۔اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان نے بتایا کہ تائیکوانڈو کھیل میں سوات کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ بہترین پرفارمنس کی بدولت نہ صرف نیشنل بلکہ انٹر نیشنل سطح پر صوبے اور ملک کانام روشن کیا ہے ۔ صدر صوبائی ایسوسی ایشن مرتضی بنگش کہا کہ پاکستان میں پچھلے سال کرونا کی وجہ سے انٹر نیشنل ایونٹ منعقد نہ ہوسکا جو انشا الله اس سال 2021 نومبر کے شروع میں منعقد ہوگا جس میں خیبرپختونخوا کھلاڑی بھرپور شرکت کرینگے ۔
وقت اشاعت : 18/01/2021 - 20:24:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :