پاکستان میں خود کو محفوظ تصور کررہا ہوں: کگیسو ربادا

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں ریورس سوئنگ اہم کردار ادا کرے گی: پروٹیز فاسٹ بائولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 20 جنوری 2021 16:44

پاکستان میں خود کو محفوظ تصور کررہا ہوں: کگیسو ربادا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جنوری 2021ء ) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر کگیسو ربادا نے کہا ہے کہ ٹیم میں واپس آکر بہت اچھا لگ رہا ہے ، پاکستان میں خود کو مکمل طور پر محفوظ محسوس کر رہا ہوں تاہم پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران سٹیڈیم میں شائقین کی کمی محسوس ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق 25 سالہ جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر کگیسو ربادا نے ورچوئل پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد پہلے سے بہتر محسوس کررہا ہوں ، ٹیسٹ کرکٹ میرا فیورٹ فارمیٹ ہے اور اس میں چیلنجز کا سامنا کرنا اچھا لگتا ہے۔

ربادا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہماری سکیورٹی کیلئے اچھے انتظامات کئے ہیں، پاکستان میں خود کو مکمل طور پر محفوظ تصور کررہا ہوں، کورونا کے حالات میں کرکٹ میچز کا جاری رہنا خوش آئند ہے ، مجھے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا تو 100 فیصد کارکردگی دکھاؤں گا، جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ پاکستان ہوم گراؤنڈ پرمضبوط ٹیم ہے ، ٹیسٹ سیریزکی ٹرافی جیت کروطن واپس لوٹنا چاہتے ہیں، ہماری ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں ریورس سوئنگ اہم کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 26 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 20/01/2021 - 16:44:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :