پاکستان آرمی کی زینب خان پاکستان وومین سکواش چیمپئن شپ جیت لی

خواتین مردوں کے شانہ بشانہ اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں اور ملک کا نام روشن کر رہی ہیں ،کمشنر حیدرآباد

بدھ 20 جنوری 2021 17:33

پاکستان آرمی کی زینب خان پاکستان وومین سکواش چیمپئن شپ جیت لی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) حیدرآباد جمخانہ کلب کی طرف سے پاکستان سکواش فیڈریشن ، سندھ سکواش ایسوسی ایشن اور پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کے تعاون سے تین روزہ پاکستان وومین سکواش چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے 16 قومی کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔چیمپئن شپ کا فائنل جنوری کو حیدرآباد جمخانہ کلب میں سوئی ناردرن گیس کی نور الہدی اور پاکستان آرمی کی زینب خان کے درمیان کھیلا گیا جو زینب خان نے جیت لیا ۔

(جاری ہے)

تقریب کے موقع پر کمشنر حیدرآباد جمخانہ کے ممتاز سماجی شخصیات موجود تھیں ۔موجودہ وبائی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تقریب کا اہتمام ایس او پیز کے تحت کیا گیا۔مہمانِ خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور منتظمین کو اس چیمپیئن شپ کے انعقاد پہ خراج تحسین پیش کیا ۔ مہمان خصوصی نے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئیے کوششوں کا ذکر بھی کیا۔ مہمان خصوصی نے خواتین کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا اس طرح کی چیمپیئن شپ میں حصہ لینا خوش آئند ہے۔ اور خواتین مردوں کے شانہ بشانہ اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں اور ملک کا نام روشن کر رہی ہیں ۔
وقت اشاعت : 20/01/2021 - 17:33:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :