پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب ون ڈے کرکٹ ٹورٹامنٹ

آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 20 جنوری 2021 17:33

پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب ون ڈے کرکٹ ٹورٹامنٹ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) پشاورڈسٹرکٹ انٹر کلب ون ڈے ناک آئوٹ ٹورنامنٹ میں آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب نے شمع کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دیکرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اس موقع پر پیمز ایجوکیشن سسٹم کے ڈائریکٹر انورخان مہمان خصوصی تھے جن کا دونوں ٹیموں کے ساتھ تعارف کرایا گیا ان کے ہمراہ سابق صدر پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اصغر علی ،شمع کرکٹ کلب کے صدر و سابق سیکرٹری پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن حنیف شاہ ، پشاور بادشاہ کرکٹ کلب کے صدر محمد عمران سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھی، جمخانہ گرائونڈ پر جاری پشاورڈسٹرکٹ انٹر کلب ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل شمع کلب اور آئی سی ایم ایس کلب کے مابین کھیلاجس میں ۔

شمع کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پوری ٹیم صرف 111 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، اسد اللہ نے 45 اور خالد شاہ نے 13 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

آسی سی ایم ایس کلب کی جانب سے زوہیب خان نے 4 ، شعیب خان جونیئر نے 3 ، جبران خان نے 2 اور عبید ابراہیم نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں آئی سی ایم ایس کلب نے مطلوبہ ہدف 22 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، سلمان آفریدی 41 اور شیراز صافی 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شمع کرکٹ کلب کے حماد الحسن نے 2 جبکہ سلمان خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جمشید اقبال اور ارشد اقبال نے امپائرنگ اور ندیم اختر نے سکورر کے فرائض انجام دیئے۔اس طرح میچ میں آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 20/01/2021 - 17:33:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :