جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

ہینرک کلاسن کو جنوبی افریقا کی ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان مقرر ، اوکلے سیلے، ریان رکلیٹن اور جیکس اسنائیمین کو پہلی بار جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل

بدھ 20 جنوری 2021 19:57

جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ہینرک کلاسن کو جنوبی افریقا کی ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ اوکلے سیلے، ریان رکلیٹن اور جیکس اسنائیمین کو پہلی بار جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائن پریٹوریئس، تبریز شمسی، لوتھو سپمالا اور جیور لینڈے بھی جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل ہیں جب کہ ریزا ہینڈرکس، فیلو کوائیو، جون اسمٹس، نیندری برگر، جونیئر ڈالا، بورن فورچیون، جانیمن ملان، ڈیوڈ ملر اور وین بلیون کو بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقی ٹیم میں منتخب کرلیا گیا ہے۔

تاہم کوِئنٹن ڈی کوک، لنگی این گڈی، ٹیمبا باواما، وین ڈر ڈسن، اینرک نوٹیئے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔کرکٹ سائوتھ افریقا کا کہنا ہے کہ اکثر کرکٹرز ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس آجائیں گے تاکہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ملکی قوانین کے مطابق قرنطینہ مکمل کرسکیں۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز 11، 13 اور 14 فروری کو لاہور میں ہوں گی
وقت اشاعت : 20/01/2021 - 19:57:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :