ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل، سری لنکا کو جیت کیلئے 131 رنز درکار
اتوار 6 اپریل 2014 20:26
میرپور، ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) بنگلہ دیش میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کیلئے 131 رنز کا ٹارگٹ دیدیا، سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی. میر پور کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ورلڈ ٹی 20 کے فائنل میچ میں بھارت کی جانب سے روہت شرما اور رہانے نے اننگز شروع کی۔
دوسرے ہی اوور میں اینجلو میتھیوز نے رہانے کو بولڈ کرکے سری لنکا کو پہلی کامیابی دلوائی۔ رہانے صرف 3 رنز بنا سکے۔ اس کے بعد کریز ویرات نے آکر سنبھالی اور پُراعتماد طریقے سے سری لنکن گیند بازوں کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے روہت شرما کیساتھ دوسری وکٹ کیلئے 60 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم رنگانا ہیراتھ نے روہت شرما کو کیچ آئوٹ کر دیا۔(جاری ہے)
کولسکیرا کی گیند پر ایک اونچی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وہ پریرا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔
انہوں نے صرف 11 رنز بنائے۔ ان جگہ لینے کپتان دھونی آئے، اس وقت بھارت کی اننگز کے آخری دو اوورز باقی تھے تاہم وہ کوئی بھی اونچی شارٹ کھیلنے میں ناکام رہے جس سے بھارتی شائقین کرکٹ کو شدید مایوسی ہوئی۔ آخری گیند پر دو رنز لینے کی کوشش میں ویرات کوہلی رن آئوٹ ہو گئے۔ ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر بھارتی ٹیم کیلئے صرف 58 گیندوں پر 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے اے ڈی میتھیوز، کلسکیرا اور ہیراتھ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں سری لنکا کو جیت کیلئے 131 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔ واضع رہے کہ ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ میچ بارش کی وجہ سے چالیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا تھا تاہم میچ کے اوورز میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
انگلش پریمیئر لیگ ، بورن مائوتھ،کرسٹل پیلس،ایورٹن اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کنگز کی ٹیموں کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں کل بروزجمعہ کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا