فائنل ہارنے کا دکھ۔۔۔ غمزدہ بھارتی شائقین کا یوراج سنگھ کے گھر پر شدید پتھرائو

اتوار 6 اپریل 2014 00:46

فائنل ہارنے کا دکھ۔۔۔ غمزدہ بھارتی شائقین کا یوراج سنگھ کے گھر پر شدید پتھرائو

چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر مایوس بھارتی شائقین نے یوراج سنگھ کے گھر میں شدید پتھراؤ کر دیا۔

(جاری ہے)


بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی ٹیم کی جیت کی پہلے سے ہی تیاری کیے بیٹھے بھارتی شائقین کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر شدید مایوسی ہوئی اور اس غضے میں شائقین کی ایک بڑی تعداد چندیگڑھ میں یوراج سنگھ کے گھر کے باہر جمع ہوگئی اور شدید پتھراؤ کیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کیا۔
واضح رہے کہ بھارت کو ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں 6 وکٹ کے شکست کا سامنا کرنا پڑا، فائنل میں یوراج سنگھ نے 21 گیندوں پر صرف 11 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

وقت اشاعت : 06/04/2014 - 00:46:54