رومان رئیس پی ایس ایل 6 کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بائولنگ مشیر مقرر

29 سالہ رومان رئیس نے پی ایس ایل کے 32 میچز میں 24.05 کی اوسط سے 34 وکٹیں حاصل کیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 21 جنوری 2021 15:53

رومان رئیس پی ایس ایل 6 کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بائولنگ مشیر مقرر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جنوری 2021ء ) اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں زخمی فاسٹ بائولر رومان رئیس کو بائولنگ مشیر مقرر کرلیا ہے۔ رومان رئیس کمر کی تکلیف کے باعث پی ایس ایل 6 کے ساتھ ساتھ رواں سال پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن میں شرکت سے بھی محروم رہے تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فرنچائز نے اعلی معیار کے امیدواروں کے ساتھ انٹرویو لینے کے بعد رومان رئیس کو مشیر کے طور پر مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

29 سالہ رومان رئیس نے پی ایس ایل کے 32 میچز میں فرنچائز کی نمائندگی کررکھی ہے، وہ پی ایس ایل کے آغاز سے ہی فرنچائز کا حصہ رہے ہیں ۔ انہوں نے 24.05 کی اوسط اور 7.43 رنز فی اوورز کے عوض 34 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی جگہ سابق جنوبی افریقی آف سپنر یوہان بوتھا کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔                                                                                                                 
وقت اشاعت : 21/01/2021 - 15:53:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :