تین روزہ سائیکلنگ ریس، پاک آرمی کے بلال نے 1گھنٹہ 49منٹ میں سفر طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی

جمعرات 21 جنوری 2021 18:11

تین روزہ سائیکلنگ ریس، پاک آرمی کے بلال نے 1گھنٹہ 49منٹ میں سفر طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی
مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) ضلعی انتظامیہ تھرپارکر، پاک آرمی سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ سائیکلنگ ریس کا آغازجمعرات کو ڈی سی آفس چوک سے نو کوٹ تک کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سید کبیر شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو راجیش کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود ملجی مل، سماجی اداروں کے نمائندگان، انٹرنیشنل سائیکلسٹ ملک کلیم اعوان اور شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید کبیر شاہ اور انٹر نیشنل سائیکلسٹ و سیکریٹری جنرل سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن ملک کلیم اعوان نے کہا کہ تھرپارکر میں سائیکلنگ ریس منعقد کروانے کا مقصد نہ صرف کھیل بلکہ امن و بھائیچارگی کا پیغام عام کرنا ہے اور کہا کہ اس لئے تھر میں تین دن کے سائیکلنگ ریس کے مقابلے کروائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اس ریس میں سندھ بھر کے 8ٹیموں کے 60سائیکلسٹ شامل ہیں جس میں حیدرآباد، کراچی، ٹھٹہ، میرپورخاص، نوابشاہ،، سکھر، لاڑکانہ اور دو ٹیمیں پاک آرمی کے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام پاکستان آرمی انویٹیشن ٹوئر دی تھرپارکر پاکستان زندہ باد سائیکل ریس کے عنوان کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا سائیکلسٹ کو 180کلو میٹر کا سفر تین مرحلوں میں طئے کرنا ہوگا۔ پہلے دن کے 70کلو میٹر کی ریس کے مقابلوں میں پاک آرمی کے بلال نے 1گھنٹہ 49منٹ میں سفر طے کر کے پہلی پوزیشن، کراچی اے کے اشعر نے 1گھنٹہ 50منٹ پر سفر طئے کر کے دوسری پوزیشن اور پاک آرمی کے عباس نے 1گھنٹہ 51منٹ پر سفر طئے کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
وقت اشاعت : 21/01/2021 - 18:11:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :