فاسٹ بولرسری سانتھ لیگ سپنر بن گئے، وکٹ لینے کی ویڈیوبھی وائرل

سری سانتھ نے انیل کمبلے کے بائولنگ ایکشن کی طرح لیگ سپن گیند کی اور آندھرا پردیش کے بلے باز ایشون ہیبارکو پوویلین کی جانب چلتا کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 21 جنوری 2021 17:41

فاسٹ بولرسری سانتھ لیگ سپنر بن گئے، وکٹ لینے کی ویڈیوبھی وائرل
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جنوری 2021ء ) پابندی ہٹنے کے بعد 7 سال کے طویل وقفے سے کرکٹ میدان میں اترنے والے بھارتی فاسٹ بائولر سری سانتھ نے لیگ سپن بائولنگ کروا کر سب کو حیران کر دیا۔ سکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے 37 سالہ بھارتی پیسر سری سانتھ نے ایک بار پھر منفرد کام کرکے سب کی نظریں اپنی جانب مبذول کروا لیں۔

(جاری ہے)

پابندی کی وجہ سے 7 سالہ کے طویل وقفے کے بعد کرکٹ میدان میں آنے والے سری سانتھ کو اس وقت دیکھ کر لوگ حیرت زدہ ہوگئے جب انہوں نے خلافِ معمول فاسٹ بائولر کی بجائے لیگ سپنر بن کر بائولنگ کی۔

سید مشتاق علی ٹرافی کے میچ میں کیرالا کی نمائندگی کرتے ہوئے سری سانتھ نے 15 ویں اوور کی 5ویں گیند پر بھاگتے ہوئے تیز بائولنگ چھوڑ کر چھوٹے رن اپ سے لیگ سپن گیند کی اور وکٹ حاصل کرلی۔ سری سانتھ نے سابق سپنر انیل کمبلے کے بولنگ ایکشن کی طرح لیگ سپن گیند کی اور آندھرا پردیش کے بلے باز ایشون ہیبارکو ڈیپ مڈ وکٹ پر کیچ آئوٹ کروا کر پوویلین کی جانب چلتا کیا۔
                                                                                                                            
وقت اشاعت : 21/01/2021 - 17:41:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :