محنت کے بغیر کوئی بڑا کھلاڑی نہیں بن سکتا، ظہیر عباس

جب تک لڑکے خود فیصلہ نہیں کریں گے بڑے پلیئر نہیں بن سکتے، سابق کپتان کا انٹرویو

جمعہ 22 جنوری 2021 13:31

محنت کے بغیر کوئی بڑا کھلاڑی نہیں بن سکتا، ظہیر عباس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم ظہیر عباس نے کہا ہے کہ محنت کے بغیر کوئی بڑا کھلاڑی نہیں بن سکتا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں سابق کپتان ظہیر عباس نے کہا کہ ہرکھلاڑی کوبڑا پلیئر بننے کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی۔ظہیر عباس نے کہا کہ ہماری ٹیم بھارت کوبہت آسانی سے ہراتی تھی، آج بھارتی ٹیم کہاں پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک لڑکے خود فیصلہ نہیں کریں گے بڑے پلیئر نہیں بن سکتے۔
وقت اشاعت : 22/01/2021 - 13:31:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :