قومی کرکٹ ٹیم نے 2007 میں کراچی ٹیسٹ میں ہونے والی ناکامی کا بدلہ لینے منصوبہ بندی شروع کر دی

جمعہ 22 جنوری 2021 13:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) قومی کرکٹ ٹیم نے 2007 میں کراچی ٹیسٹ میں ہونے والی ناکامی کا بدلہ لینے منصوبہ بندی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2007 میں کراچی ٹیسٹ میں ہونے والی ناکامی کا بدلہ لینے کے لیے مہمان ٹیم کو قابو کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے، 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں منگل سے نیشنل اسٹیڈیم پر شروع ہونے والے مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں،پاکستان ٹیم کے نیشنل اسٹیڈیم پر پریکٹس سیشن میں جاری رہے،سابق ٹیسٹ کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی زیر نگرانی دیگر تین سابق ٹیسٹ کپتانوں بولنگ کوچ وقار یونس، بیٹنگ کوچ یونس خان، پی سی بی کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچ محمد یوسف اور اسپن بولنگ اسپیشلسٹ محمد ثقلین نے حریف سائیڈ کے خلاف بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنا شروع کر دیا ہے۔

دوسری طرف جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کراچی جیمخانہ گراؤنڈ پر تیاریوں میں مصروف رہی ۔
وقت اشاعت : 22/01/2021 - 13:31:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :