باکسر عامر خان کی والدہ میں لبلبے کے کینسر کی تشخیص

والدہ اس وقت لبلبے کے کینسر کی چوتھے سٹیج پر ہیں، دعائوں کی اپیل ہے: پاکستنی نژاد برطانوی باکسر کا انسٹاگرام پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 جنوری 2021 13:22

باکسر عامر خان کی والدہ میں لبلبے کے کینسر کی تشخیص
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جنوری2021ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی والدہ فلک خان لبلبے کے کینسر کا شکار ہوگئیں، اس ضمن میں باکسر عامر خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کے ہمراہ ماضی کی اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 33 سالہ باکسر عامر خان کی والدہ اپنے بیٹے کی کامیابی پر بیحد خوش ہیں۔

(جاری ہے)

باکسر عامر خان نے والدہ اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو ایک اہم اطلاع سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری والدہ میں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق میری والدہ اس وقت کینسر کی چوتھے سٹیج پر ہیں ‘۔ باکسر عامر خان نے بتایا کہ والدہ خود کو بہتر اور مضبوط محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہ کرم میری والدہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘۔

باکسر عامر خان کی اس پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد ان کی والدہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیہ پیغامات جاری کررہی ہے۔                                                                                                                     
وقت اشاعت : 22/01/2021 - 13:22:43