عامر یامین والدہ کی صحت خرابی کے باعث پاکستان کپ سے دستبردار

والدہ کی صحت خراب ہونے کی وجہ سے پاکستان کپ اور ٹی 10 لیگ میں شرکت نہیں کرونگا،مداحوں سے دعائوں کی درخواست ہے: آل رائونڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 جنوری 2021 15:42

عامر یامین والدہ کی صحت خرابی کے باعث پاکستان کپ سے دستبردار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جنوری 2021ء ) آل راؤنڈر عامر یامین نے مداحوں سے اپنی بیمار والدہ کی صحت کے لئے دعا کی درخواست کی ہے۔ 30 سالہ عامر نے ٹویٹر اپنے پیغام میں کہا وہ اپنی والدہ کی خراب صحت کی وجہ سے پاکستان کپ اور ٹی 10 لیگ میں شرکت نہیں کریں گے اور وہ ان کے ساتھ رہنے کے لئے اپنے آبائی شہر واپس چلے گئے ہیں‘۔
کراچی کنگز کے اہم رکن اپنے والد کے انتقال کے سبب نومبر میں پی ایس ایل 5 پلے آف اور قائد اعظم ٹرافی کے کچھ راؤنڈز سے بھی محروم ہوگئے تھے ۔

عامر یامین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ’’میرے والد محترم وفات پاگئے ہیں ، إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ،نماز جنازہ رام کلی جناز گاہ میں ادا کی جائے گی‘‘۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام اور دیگر کرکٹرز نے بھی عامر یامین کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔

30 سالہ عامر یامین نے 2015ء سے 2018ء کے دوران 4 ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کررکھی ہے۔ انہوں نے 2015ء میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں ایک نصف سنچری بھی سکور کی تھی۔ عامر یامین نے رواں سال پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 میچز میں 16 کی اوسط سے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔
وقت اشاعت : 22/01/2021 - 15:42:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :