پاکستان انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کپ اینڈفیسٹیول کا مالم جبہ میں آغاز ہو گیا ہے۔۔محکم سیاحت خیبرپختونخواکے زیر انتظام منعقدہ انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کپ ایونٹ میں ملکی و غیرملکی شرکاء کی شرکت، فوڈ اینڈ میوزیک فیسٹیول بھی ایونٹ کا حصہ ہیں

سنو بورڈنگ کپ میں 4 خواتین کھلاڑیوں سمیت 4 4 ملکی و غیر ملکی یورپ، بیلجیئم، افغانستان اور پاکستان سے مدمقابل ہونگے، اختتامی تقریب 24 جنوری کو ہوگا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2021 16:49

پاکستان انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کپ اینڈفیسٹیول کا مالم جبہ میں آغاز ہو گیا ہے۔۔محکم سیاحت خیبرپختونخواکے زیر انتظام منعقدہ انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کپ ایونٹ میں ملکی و غیرملکی شرکاء کی شرکت، فوڈ اینڈ میوزیک فیسٹیول بھی ایونٹ کا حصہ ہیں
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) سوات کے پرفضا مقام مالم جبہ میں پاکستان انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کپ کا رنگارنگ تقریب سے آغازہوگیا۔

ایونٹ میں یورپ، بیلجیئم،افغانستان اور پاکستان سے 4 خواتین سمیت 44 کھلاڑی شریک ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور سیمسن گروپ آف کمپنی کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل سنوبورڈنگ کپ کے ساتھ ساتھ فوڈ اینڈ میوزیک فیسٹیول بھی رکھا گیا ہے جس سے نہ صرف کھلاڑی محظوظ ہورہے ہیں بلکہ حسین وادی کا رخ کرنے والے ہزاروں سیاح بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔



ایونٹ کی اختتامی تقریب 24 جنوری بروز اتوار منعقد ہوگی۔گزشتہ روز گلگت بلتستان سے آنے والی یوگا ٹرینر ماہ گل کبیر نے مالم جبہ کے مقام پر خصوصی یوگا ٹیرنگ سیشن کا بھی انعقاد کیا۔ایونٹ میں آج مرد وخواتین کے پیرالل سلام اور گینٹ سلام کے مقابلے منعقد ہونگے جبکہ شام میں موسیقی کی محفل بھی منعقد کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/01/2021 - 16:49:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :