دھونی اور کوہلی میں اختلافات ، ٹیم میں دو گروپ ہیں، بھارتی میڈیا

منگل 8 اپریل 2014 13:54

دھونی اور کوہلی میں اختلافات ، ٹیم میں دو گروپ ہیں، بھارتی میڈیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دھونی اور کوہلی میں اختلافات ، ٹیم میں دو گروپ ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی کا حامی گروپ اس کوشش میں رہا کہ فائنل میں اپنی ناقص کارکردگی کی بناء پر دھونی کو ٹیم سے فارغ کرنے کی راہ ہموار کی جائے۔ میڈیاکے مطابق یووراج سنگھ کی کارکردگی بھی اس کی ایک کڑی تھی۔

ادھر بھارتی میڈیا نے بھارتی کرکٹ بورڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے اس شکست کے بعد دھونی کو کپتانی سے ہٹانے بارے سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔میڈیا کے مطابق میگا ایونٹ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعدسابق کرکٹرز نے کپتان مہندرا سنگھ دھونی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔سابق کھلاڑیوں ونود کامبلی، سارو گنگولی، اظہرالدین، نوجوت سنگھ سدھو، پربھارکر، کپیل دیو کا کہنا ہے کہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم سے فائنل میں اس سے اس طرح کی کارکردگی کا وہم و گمان بھی نہیں تھا۔

(جاری ہے)

ایسا لگ رہا تھا کہ بھارتی ٹیم کسی منصوبہ بندی کے تحت گراؤنڈ میں نہیں اتری بلکہ وہ پہلے ہی شکست خوردہ ذہن کی ساتھ میدان میں آئی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس شکست کے بعد اپنی ٹیم کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ بہتر یہی ہے کہ دھونی کو کپتانی سے ہٹاکر ویرات کوہلی یا کسی اور کو یہ ذمہ داری سونپی جائے۔

وقت اشاعت : 08/04/2014 - 13:54:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :