برطانوی کلب کی قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبالرز کو معاہدے کی پیشکش

منگل 8 اپریل 2014 14:58

برطانوی کلب کی قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبالرز کو معاہدے کی پیشکش

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) برطانوی فٹبال کلب نے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو کھیلنے اور تربیت کے لئے معاہدے کی پیشکش کردی۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے ’’مسلم فٹبال کلب‘‘ نے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کلب میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھنے والی قومی ٹیم کے کپتان احمد سمیر، اورنگزیب، رزاق اور شعیب کو بہترین کارکردگی دکھانے پر اپنے کلب میں کھیلنے اور تربیت کے لئے معاہدے کی پیشکش کی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستانی بچوں کی ٹیم نے ناصرف ملک کا نام روشن کیا بلکہ ان کے ہنر کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں منعقد ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم آج علی الصبح وطن واپس پہنچی جہاں ان کے استقبال کے لئے لوگوں کا ہجوم اکٹھا تھا اور بچوں کا پھولوں اور بینڈ باجوں سے شاندار استقبال کیا گیا۔

وقت اشاعت : 08/04/2014 - 14:58:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :