سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نے جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کے حتمی ناموں کا اعلان کردیا

اتوار 24 جنوری 2021 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) سندھ بیڈمنٹن ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام جونئیر اور سینئر کھلاڑیوں بوائز اینڈ گرلز کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ جس میں تقریبا سندھ بھر سے 160لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔ سلیکشن کمیٹی میں سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فرحان علی لاشاری. سید کاظم علی شاہ ، عقیل قدیر ،عدنان صدیق، مس نجمہ نے سینئر اور جونیئر بوائز اینڈ گرلز کی ٹیموں کا اعلان کردیا ۔

سندھ کی ٹیم 26جنوری کو کراچی سے پشاور روزانہ ہوگی. پشاور (چارسدہ) میں منعقد ہونے والے 58th نیشنل بیڈ منٹن چئمپین شپ، جونئیرز کھلاڑی 28تا31جنوری اور سینئر 2تا 5فروری2021میں حصہ لینگے ۔ مندرجہ ذیل کھلاڑی ان ٹرائلز میں کامیاب قرار پائے ۔

(جاری ہے)

انڈر 15 بوائز: سمیع اللہ ہاشمی اور عبدالاحد شیخ انڈر 17 بوائز:دمیر احمد، علی زین شیخ، معیز احمد، عبدل اللہ ہاشمی اور معظم طارق سیال، انڈر 17 گرلز: عمارہ اشتیاق، ثنا حنیف، مریم حنیف اور حیبا طارق انڈر 19 بوائز:طحہ، عبداللہ صدیقی، فیاض الرحمن، حمزہ اشتیاق اور فرمان انڈر 19گرلز:عمارہ اشتیاق اور اقرا ندیم سینئر کھلاڑیوں میں خواتین کی ٹیم میں اسما آصف، روشین اعجاز اور عمارہ اشتیاق جبکہ سینئر مردوں کی ٹیم میں عبداللہ صدیقی، محمد طحہ، فیاض الرحمن اور حمزہ خان منتخب ہوئے اور سندھ کے کھیلاڑیوں میں کیٹز تقسیم کیے اور سندھ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فرحان علی لاشاری نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری واجد علی چوہدری کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے کہ سندھ کی نئی کابینہ کو 58th نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں شرکت کرنے کا موقع فراہم کیا۔

وقت اشاعت : 24/01/2021 - 19:45:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :