ٹیم پر تنقیدشاہدآفریدی کو مہنگی پڑ گئی۔۔۔ پی سی بی کا شاہد آفریدی کو شوکاز نوٹس

منگل 8 اپریل 2014 21:04

ٹیم پر تنقیدشاہدآفریدی کو مہنگی پڑ گئی۔۔۔ پی سی بی کا شاہد آفریدی کو شوکاز نوٹس

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغیر اجازت کے میڈیا سے بات کرنے پر بوم بوم آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش سے واپسی پر میڈیا کے سامنے ٹیم کی کارکردگی کُھل کر تنقید کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلے بازوں کی منفی سوچ کے باعث ہم ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ ہارے۔
بنگلہ دیش سے واپسی کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی کا پاکستانی بلے بازوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں جلد آئوٹ ہونے کا ریکارڈ ہی بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

پریشر میں ہی کھلاڑیوں کا پتہ چلتا ہے۔ ویسٹ انڈیز کا ہدف مشکل نہیں تھا۔ بلے بازوں کی منفی سوچ کے باعث ہم ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ ہارے۔ ان کا کہنا تھا کہ شروع کی بیٹنگ کے باعث میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا تھا۔ پاکستنانی ٹیم کیلئے آخری تین اوورز کافی نقصان دہ ثابت ہوئے۔

جس طرح بلے بازوں نے آسٹریلیا کیخلاف کاکردگی دکھائی بالکل اسی طرح ویسٹ انڈیز کیخلاف دکھانی چاہیے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے پاس ٹاپ پلیئرز ہیں، ان کو ہی کھلانا ہوگا۔ لڑکے یہی ٹھیک ہیں, صرف انھیں لڑانے کا طریقہ آنا چاہیے۔

وقت اشاعت : 08/04/2014 - 21:04:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :