پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر کاشف بھٹی انگلینڈ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے

بدھ 9 اپریل 2014 15:40

پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر کاشف بھٹی انگلینڈ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) انگلینڈ کے ماڈرشیل کرکٹ کلب نے مسلسل دوسری بار قومی آل راؤنڈر کاشف بھٹی سے معاہدہ کر لیا کاشف بھٹی نے بتایا کہ ماڈر شیل نے میری گزشتہ برس کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ مجھ سے معاہدہ کیا ہے، میری کوشش ہو گی کہ عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کھیلنے کا تجربہ مستقبل میں میرے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

وقت اشاعت : 09/04/2014 - 15:40:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :